تازہ ترینخبریںپاکستان

متحدہ اپوزیشن کا کل ‘یوم تحفظ آئین’ منانے کا اعلان

 متحدہ اپوزیشن نے کل یوم تحفظ آئین منانےکااعلان کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کی فوری تنسیخ اور آئین پر حملہ کرنے کے ذمہ داروں کومثالی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں مولانافضل الرحمان نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کی تجویز دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو ملک میں یوم تحفظ آئین پاکستان منایا جائے گا، صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین شکنی سے مسترد کرنا پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا غیرآئینی رو لنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئین پر حملہ کرنے کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے۔

متحدہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے غیرآئینی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نیشنل سیکیورٹی کونسل اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کرے تاکہ ملک کو انتشار اور انارکی سے بچایا جا سکے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا اپوزیشن کی دیگرجماعتیں بھی ہمارےاحتجاج کاحصہ بنیں، ہمیں آئین وقانون کوہرصورت کامیاب بناناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کونسا خط آیا جو ہلڑبازی کی گئی، جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو آپ کوخط یاد آگیا ، یہ جمہوریت کےلبادے میں بدترین ڈکٹیٹرشپ ہے، ہم پاکستان کےعوام کی عدالت میں جائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ اداروں کو اپنی غیرجانبداری واضح کرنا چاہیے، جمہوریت پرحملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button