تازہ ترینخبریںدنیا

سعودی شہزادے کا انتقال، مملکت میں سوگ کا سماں

سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ عبدالرحمن بن سعد (الثانی) بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود بدھ کو انتقال کرگئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ شہزادہ عبدالرحمن بن سعد کی نماز جنازہ جمعرات 7 اپریل کو عصر بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے شہزادہ عبدالرحمن بن سعد الثانی کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ عبدالرحمن بن سعد الثانی نے زندگی بھر فلاحی کام کیے، ان کی والدہ شہزادی لطیفہ بنت عبداللہ بن حسن آل الشیخ بھی کارخیر کے لیے معروف تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button