تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میں بہت ڈھیٹ ہوں مگر یہ بھی بہت زیادتی ہے

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ میں بہت ڈھیٹ ہوں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اداکار محب مرزا کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے صنم سعید کو مداح کا سوال پڑھ کر سنایا جس میں مداح نے ان سے پوچھا کہ ’آپ کو اپنے آپ میں کس ایک چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے؟‘

صنم سعید نے کہا کہ بالکل بہت سی چیزوں کی کمی ہے کبھی یاد نہیں آتیں کہ کیا کمی ہے لیکن میں بہت ڈھیٹ ہوں۔

اداکارہ کے یہ کہتے ہی میزبان ندا یاسر اور محب مرزا مسکرا دیے اس کے بعد صنم سعید نے کہا کہ یہ کمی نہیں ہے یہ زیادتی ہے۔

صنم سعید نے بعدازاں کہا کہ مجھے اپنے آپ میں کسی چیز کی کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی میں اللہ کی بہت شکر گزار ہوں۔

ندا یاسر نے صنم سے ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ جس طرح ڈرامے میں آپ کا کردار تھا تھوڑی بہت صنم اس سے ملتی ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ ’کشف‘ کو بہت ساری چیزوں کی کمی محسوس ہوتی تھی، ڈرامے میں کشف کو باپ کی کمی تھی لیکن میرے گھر میں اس طرح کی کوئی کمی نہیں ہے جس پر اللہ کی بہت شکر گزار ہوں۔

صنم سعید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا پہلا کرش بالی ووڈ اداکار عامر خان تھے انہوں نے عامر خان کی 90 کی دہائی فلم دل کا نام لیا۔

اداکارہ نے آخری خوشی کی خبر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم عشرت میڈ ان چائنہ ابھی تک سنیما پر لگی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button