تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: طالب علم کی امتحان میں نقل کیلیے انوکھی جگاڑ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

جب امتحانات کے دوران نقل کی بات آتی ہے تو بھارتی طلب علم کے پاس ہر طرح کے ٹوٹکے اور چالیں ہوتی ہیں۔ ٹیکنالوجی نے امتحانات میں نقل کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے فتح آباد ضلع میں 10ویں جماعت کے ایک طالب علم کو بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (BSEH) کے فلائنگ اسکواڈ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

طالب علم شیشے کے کلپ بورڈ کا استعمال کر رہا تھا جس کے درمیان اس نے موبائل فون چپکایا ہوا تھا اور اس نے نقل کے لیے واٹس ایپ سمیت کئی موبائل ایپس کھولی تھیں۔

نقل کرنے کے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ صحافی دیپندر دیسوال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ منعقد ہونے والے بورڈ امتحان میں ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے ایک امتحانی مرکز میں امتحان میں نقل کے لیے کلپ بورڈ میں نصب اسمارٹ فون ملا ہے۔

طالب علم نے انگریزی مضمون کا مواد موبائل فون کی گیلری میں محفوظ کر رکھا تھا اور وہ وہاں سے نقل کر رہا تھا۔ اسکواڈ کو طلب علم کے موبائل فون پر سوالات کے جواب ملنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button