تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزنیوز اپ ڈیٹ

ویڈیو: کیا آپ جانتے ہیں کہ الو بھی غسل کرتے ہیں؟

الّو کو اکثر اوقات ہی کسی ڈراؤنی فلم یا خوف سے بھرپور ڈاکومینٹریز میں دیکھا جاتا ہے مگر یہ پرندہ کتنا معصوم ہے اس کا اندازہ اس وائرل ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔

رات بھر جاگنے اور دن کے وقت غائب، شاذو نادر ہی نظر آنے والے پرندے الّو سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں جبکہ اس پرندے کو بطور پالتو جانور گھر میں رکھنے کا تو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

 سوشل میڈیا سائٹ ریڈ اِٹ پر وائرل ایک ویڈیو نے سب کو چونکا دیا ہے۔

ریڈ اِٹ کے ایک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اُس کے پالتو پرندے الّو کو نہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، الّو اس ویڈیو میں نہایت معصوم اور خوبصورت نظر آ رہا ہے ۔

ریڈ اِٹ  پر اپلوڈ ہونے والی یہ ویڈیو اب دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی خوب وائرل ہو گئی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے حیرانی اور پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button