تازہ ترینخبریںسپورٹس

بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما عبدالکریم المعروف لٹل کریم آبائی گاؤں میں سپردخاک

بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما عبدالکریم المعروف لٹل کریم کو ان کے آبائی گاؤں ہوشے میں سپردخاک کردیا گیا۔

لٹل کریم کوکوہ پیمائی کی دنیا میں اونچا مقام حاصل ہے۔وہ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں اور سی ايم ايچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

ان کی میت کو راولپنڈی سے گانچھے لایا گیا،راستے میں مختلف مقامات پر قومی ہیرو کی نمازجنازہ پڑھی گئی جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر،اہم سرکاری آفیسرزاورعسکری حکام نے شرکت کی۔ فوجی دستے نے سلامی بھی دی۔

سماء سے بات کرتےہوئے لٹل کریم کے شاگرد اور ان کے چاہنے والے ان کی موت کو قومی نقصان قرار دے رہے ہیں۔

لٹل کریم پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوہ پیمائی کا روشن ستارہ تھے اور ملک سے باہر بھی خوب مقبول تھے۔

پہاڑی چوٹی کو بغیرآکسیجن سر کرنے کا اعزاز بھی لٹل کریم کوحاصل ہے۔

یورپ میں اُن کے نام پر3دستاویزی فلميں بھی بن چکی ہیں اور مشہور فٹ بالرکرسٹینا رونالڈو بھی ان کے فین ہیں۔

لٹل کريم کی پوتیاں بھی کوہ پیمائی میں اپنا نام بنارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button