خانہ کعبہ کے عملے میں پانچ روبوٹس کو بھی شامل کردیا گیا

مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے لیے مسجد الحرام کے عملے میں پانچ روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آج کل مسجد الحرام میں رمضان کی وجہ سے رش زیادہ ہوگیا ہے تو صفائی ستھرائی کے کام میں مدد کے لیے مسجد کے عملے میں 5 روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔
ان روبوٹس کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ کعبہ کی چھت بالکل صاف ستھری رہے۔
یہ روبوٹس صفائی کے جدید ترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دستی طور پر اور ایپلیکیشن کے ذریعے، دونوں طرح سے کام کرتے ہیں۔
مسجدالحرام کےانڈر سیکرٹری جنرل فار سروسز نے ان ربورٹس کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ’اس سمارٹ ویکیوم کو چارج کرنے میں چار گھنٹے تک کا وقت لگتا ہے اور اس کی بیٹری مسلسل تین گھنٹے تک چلتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سمارٹ ویکیوم تین گھنٹے میں 180 مربع میٹر کے رقبے پر کیا جاتاہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ ان جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا مقصد سنگ مرمر کے معیار کو برقرار رکھنا، گندگی کو دور کرنا اور کعبہ کو خاص طور پر اور مسجدالحرام کو پاک رکھنا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ایجنسی اللہ کے مقدس گھر کو پاک کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی خواہشمند ہےکیونکہ یہ ٹیکنالوجی کاموں کی کارکردگی کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گی‘۔
جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے فراہم کردہ ان جدید آلات کا استعمال سطح کو دھونے کے بعد کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام اور اس کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تربیت یافتہ ماہرین کی مدد سے صفائی کا عمل عام طور پر 20 منٹ کے اندر مکمل ہو جاتا ہے۔