تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کرلیے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلے کیےگئے، پی ٹی آئی  نے 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا، پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران کی انتخابی اتحاد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے  تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے  ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے، چیئرمین عمران خان منحرف ارکان کےحلقوں میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button