تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے اس عمل کی منظوری حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سےجمع کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button