تازہ ترینخبریںسپورٹس

آسٹریلیا نے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 163 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ایرون فنچ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، جوش انگلس 24 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے۔

مارنس لبوشین 2 رنز بناسکے، مارکس اسٹونس کو 23 رنز پر محمد وسیم نے بولڈ کیا، کیمرون گرین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، عثمان قادر اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی تھی، خوشدل شاہ 24 اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button