
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والے خبریں افواہ قرار دیدی گئیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ سے متعلق بیان دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اپنے خلاف عدم اعتماد تحریک جمع ہونے پر صدارت نہیں کی لیکن عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت میں رولنگ پر متفق تھے اور تفصیلی رولنگ پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اور اسپیکر بھی وکلاء کے ذریعے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گے لہذا اس معاملے پر اسپیکر سے متعلق بے بنیاد خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔