Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈان اخبار کی خبر کی تردید کر دی

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈان اخبار کی خبر کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈان اخبار نے الیکشن کمیشن کےحوالے سے خبر لگائی تھی کہ 6 ماہ سے پہلے الیکشن ممکن نہیں، ترجمان ای سی پی نے وضاحتی بیان جاری کر کے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق ان کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، جس میں عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!