تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کی بالا دستی کیلئےکام کیا، بطور جج بہت سےحالات کا سامنا کرنا پڑا

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ زندگی میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی کیلئےکام کیا، بطور جج بہت سےحالات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کےاعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسٹس مقبول باقر نے اپنےاعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کیا۔

الوادعی تقریب سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کیریئر میں اعلیٰ عدلیہ میں خدمات سرانجام دیں، زندگی میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی کیلئےکام کیا، سپریم کورٹ میں بطور جج بہت سے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات ہمیشہ سےہی چیلنج رہا ہے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ بطور جج ہمیں آئین میں مینڈیٹ کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، میرا ضمیر مطمئن ہے کہ بطورجج اپنی تمام تر توجہ آئینی کردار ادا کرنے میں صرف کی اور ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئےکام کیا۔

جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ یہ تباہ کن ہوگا کہ کسی بھی جج کی معیاد اور فیصلے طاقت ور حلقوں کی خوشنودی سے مشروط ہوں، حساس نوعیت کے مقدمات میں مخصوص ججز کو شامل نہ کرنے سے عدلیہ کی آزادی اور وقار مجروح ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button