تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کا آرٹیکل 224 (2) کیا ہے؟ اسمبلی تحلیل ہونے پراس کی کیا حیثیت ہے؟

آرٹیکل 224 ٹو کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن 90 روز میں ہوں گے، قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر صدر نگران کابینہ مقرر کرے گا۔

اس آرٹیکل کے مطابق صدر سبکدوش وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا تقرر کرے گا، اتفاق نہ ہونے پر اسمبلی توڑنے کے تین دن کے اندر دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر تشکیل دیں گے، کمیٹی میں سبکدوش ہونے والی اسمبلی کے 8 ممبران ہوں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی برابر تعداد ہوگی۔

یہ کمیٹی تین روز میں نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرے گی، کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا جائے گا، الیکشن کمیشن دو روز کے اندر فیصلہ کرے گا۔

نگران وزیر اعظم کا تقرر نہ ہونے تک سبکدوش وزیر اعظم عہدے پر برقرار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button