تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کا سرپرائز، وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔

انہوں نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ باہر سے پلان کی گئی تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر نے مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائز دیدی ہے، اسمبلیاں توڑ دیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button