تازہ ترینتحریکخبریں

گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ  ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔

سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ  ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button