تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سنبھالنے والے فواد چوہدری نے قوم کو مبارک باد دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قوم کو مبارک ہو! شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کےلیےمنظور کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے پیر کو درخواست دلائل کےلیےمقرر کردی گئی ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انشاللہ پیر کو ضمانت منسوخی پر فیصلہ آ جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے آج ہی وزیرقانون کا ایڈیشنل چارج سنبھالا تھا، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد فواد چوہدری کا بطور وزیرقانون کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فیکیشن جاری ہوتے ہی وزیر قانون فوادچوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں، کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں لیگل افسران تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے اور وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو پیغام جاری کیا کہ اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دیں۔

ادھر ایف آئی اے نے سیشن کورٹ لاہور میں 25 مارچ کے عبوری ضمانت میں توسیع کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منسوخ کرے۔

یادرہے کہ لیگی قیادت کے خلاف 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے اور کیس عدالت میں زیرسماعت ہے، ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازدونوں ہی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button