تازہ ترینخبریںدنیا

خاتون کی بی جے پی وزیراعلیٰ کے سامنے آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش

بھارت میں خاتون نے بی جے پی وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کے سامنے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چاہے جتنا امن کا ڈھنڈورا پیٹیں زمینی حقائق یہی ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ غریب ہندوؤں کا جینا بھی دوبھر ہوچکا ہے اور حکومتی اداروں بالخصوص محکمہ پولیس کے مظالم سے تنگ لوگ اپنی زندگیاں ختم کرنے لگے ہیں۔

حال ہی میں لکھنؤ میں خاتون نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے بچا لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ بی جے پی کے دفتر پہنچے ہی تھے کہ ایک خاتون جس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک رکھا تھا اس نے وہاں آکر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر حرکت میں آکر خاتون کو اپنی زندگی ختم کرنے کے انتہائی اقدام سے روک دیا۔ اس موقع پر مذکورہ خاتون گوسائیں گنج پولیس کے خلاف نعرے لگاتی رہی اور وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کرتی رہی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام رام پیاری ہے اور وہ لکھنؤ کے علاقے رانی کھیڑا کی رہائشی ہے۔ رام پیاری نے الزام عائد کیا ہے کہ گوسائیں پولیس اس کے لڑکے کو بلاوجہ پریشان کررہی ہے۔ؤ

خاتون کے مطابق اس کا لڑکا بالکل بے قصور ہے لیکن گوسائیں گنج پولیس اسے زبردستی گرفتار کرکے جیل بھیجنا چاہتی ہے۔

مذکورہ خاتون کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خاتون سے معاملے سے متعلق تحقیقات کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button