رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، اسپتال میں داخل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی صحت متعلق اطلاع خود اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی، اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال میں موجود ہیں جہاں اُنہیں ڈرپ لگ رہی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُنہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔‘
عامر لیاقت حسین کے مطابق اُن کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو اُن پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔