تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے امن ضروری ہے، شہریوں کی سلامتی اور معیشت اہم، عالمی برادری سے ملکر افغان عوام کی مدد کی، اس پر مزید کام کی ضرور ت ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے۔

جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کے انعقاد پر معید یوسف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے، خطے کو دہشتگردی، غربت، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خطے کی سکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، دہشتگردی کیخلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے، ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر امن کیلئے کام کر رہے ہیں، امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، دہشتگردی کیخلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کیخلاف 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، ہم نے بے شمار قربانیاں دے کر دہشتگردی پر قابو پایا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کوشش جاری رکھیں گے، شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے، ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر امن کیلئے کام کر رہے ہیں، امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button