تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے متعلق امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ اداکیا۔ زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button