تازہ ترینتحریکخبریں

چھینہ گروپ نے چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے حمایت کر دی

چھینہ گروپ نے چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے حمایت کر دی ہے۔

پنجاب میں حکومت سازی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومتی اتحاد کا بڑا بریک تھرو، وزیر اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی سے چھینہ گروپ نے ملاقات کی، ملاقات میں چھینہ گروپ کے 14ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے اور پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں چھینہ گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھنیہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ ،محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین کھوسہ، کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی، اصغر خان لہری شریک تھے۔

خیال رہے کہ چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز بھی چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی، چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا اور آج گروپ نے ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button