تازہ ترینتحریکخبریں

وزیراعظم نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے جوابات نا معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد وزیر اعظم نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

 پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین کے جوابات غیر معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر کیانی  نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی  تیار کی تھی۔

منحرف اراکین کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

پی ٹی آئی اعلامیے  میں کہا گیا تھا کہ انحراف کے مرتکب اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنسز اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے، اسپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button