تازہ ترینخبریںسپورٹس

امام ، بابر کی سنچریاں، پاکستان نے پہاڑ جیسا ہدف با آسانی مکمل کرلیا

 پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تین میچوں کی سیریز 1،1سے برابر۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 348رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 104رنز کی باری کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89اور کپتان فنچ صفر، مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5، مارکس سٹوئنس 49اور شان ایبٹ 28سکور بناکر آئوٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،
محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت 49اوورز میں صرف 4وکٹ کے نقصان پر352رنز بنا کر پورا کرلیا۔
کپتان بابر اعظم نے 1چھکے اور 11چوکوں کی مدد سے 83گیندوں پر 114رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق نے  آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی۔ انہوں نے 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 97گیندوں پر 106رنز بنائے۔ فخر زمان 67رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، نیتھن ایلس اور مارکس سٹوئنس نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button