تازہ ترینخبریںپاکستان

ساڑھے 4ہزار میگا واٹ شارٹ فال کے سبب ملک بھر میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال تقریباً ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ تک بڑھنے کے ساتھ تمام نو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے جمعرات کو ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں گھنٹوں طویل جبری لوڈشیڈنگ/لوڈ مینجمنٹ کا مشاہدہ شروع کر دیا۔

 تاہم صورت حال اس سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت بڑے شہروں میں بھی گھنٹوں کے حساب سے بجلی کی بندش رہی، سرکاری ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی۔

ایک سرکاری ذریعے نے واضح کیا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی کُل طلب جمعرات کو اوقاتِ کار کے دوران 4ہزار 200 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ مختص کردہ سپلائی 3100 میگاواٹ سے 3200 میگاواٹ کے درمیان تھی، اس کا مطلب ہے کہ اکیلے لیسکو کو کم از کم 900 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف پاور پلانٹس بشمول نیوکلیئر کے۔2، کے۔3، سی۔3 میں خرابی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار رک گئی، اسی طرح کچھ تھرمل پلانٹس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا اور اس ساری صورتحال کی وجہ سے ملک بھر میں 19ہزار میگاواٹ کی کل طلب میں ساڑھے چار ہزارمیگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کے حکام سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوششوں کے باوجود وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے لیکن ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ تمام ڈسکوز کو ڈیمانڈ میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے متعلقہ سروس ایریاز میں لوڈ مینجمنٹ کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب بدھ کے روز سے صارفین گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایت کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button