تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔

ذرائع  کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم بیٹھک میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی جارہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے خط دکھائے بغیر اس کے مندرجات سے شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر ملک کا نام لے لیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ اراکین کے سامنے پیش کیا اور ساری صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں درج ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب معاف کردیا جائے گا اور ناکامی کی صورت میں پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button