تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس نے یوکرین کے کئی جنگی طیارے مار گرائے

روس کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اور کئی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کے کئی جنگی طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

ترجمان کے مطابق یوکرین کے ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو بحیرہ ازوف کے اوپر اس وقت مار گرایا ہے جب وہ ازوف قوم پرست بٹالین کے کمانڈروں کو نکالنے کے لیے ماریوپول جا رہا تھا۔ جب کہ دو جنگی جہازوں Su-24 اور Su-25 کو بھی مار گرایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی طیاروں اور فضائی دفاعی افواج نے 28 مارچ کو یوکرینی فضائیہ کے 3 طیاروں کو بھی مار گرایا تھا اس کے علاوہ چرنوبایوکا کے علاقے میں یوکرین کا ایک ڈرون بھی تباہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی پر
تقریباْ 90 فیصد تک علاقہ اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز تباہ ہو چکا

ہے.

تباہ ہونے والا یہ کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ یوکرین کی ملکیت تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button