تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شادی کے بعد ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں

اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم کھیل کھیل میں کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ہر لمحہ پرجوش میں شریک ہوئی تھیں۔ دوران شو وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں آپ کو ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے۔
وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ہاں ، عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔
اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے۔
احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ2020کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button