تازہ ترینجرم کہانیخبریں

والدین نے پیسوں کی لالچ میں 13 سالہ بیٹی کو فحاشی کے اڈے پر فروخت کردیا

راجن پور  میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں والدین نے پیسوں کی لالچ میں 13 سالہ بیٹی کو فحاشی کے اڈے پر فروخت کردیا۔

ڈی پی او محمد افضل کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملنے پر تحصیل روجھان میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 13 سال کی لڑکی کی بازیاب کرایا گیا تھا۔

  لڑکی نے بتایا تھا کہ اسے متعدد افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر لڑکی کے والدین اور فحاشی کے اڈے کی مالکن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آج عدالت میں پیش ہونے پر متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پیسوں کے لالچ میں اسے والدین نے فحاشی کے اڈے پر بیچا تھا۔

عدالت نے لڑکی کی والدہ اور  اڈے کی مالکن پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے جیل بھجوادیا جب کہ والد کو مزید تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button