تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ایک اور شعبے میں انسانوں کو شکست

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تاش کے کھیل برج میں 8 عالمی چیمپئنز کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کرلی۔

برج ایسی گیم ہے جس میں انسانوں کی بالادستی اب تک مشینی ذہانت ختم نہیں کرسکی تھی۔

یہ کامیابی اے آئی ٹیکنالوجی میں نئے سنگ میل کی نمائندگی بھی کرتی ہے کیونکہ اس کھیل کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے پاس ناکافی معلومات ہوتی ہے ور انہیں دیگر کے رویوں کے مطابق ردعمل کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں شطرنج اور گو بورڈ گیم میں پہلے ہی اے آئی ٹیکنالوجی انسانی چیمپئنز کو شکست دے چکی ہے، جن میں ایک ہی مخالف ہوتا ہے اور تمام تر معلومات پاس ہوتی ہے۔

امپرئیل کالج لندن کے مشین لرننگ پروفیسر اسٹیفن مگلٹن نے بتایا کہ ہم نے اے آئی سسٹمز میں اہم ترین بنیادی پیشرفت کو دیکھا ہے۔

فرنچ کمپنی نیوک اے آئی نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس کا اے آئی سسٹم پیرس میں 2 روزہ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے انسانی چیلنجز کو شامل کیا گیا تھا اور ان کا مقابلہ اے آئی سسٹم نوک سے کرایا گیا۔

یہ اے آئی سسٹم اسی اصول پر کھیل کا حصہ بنا جو انسانوں کے لیے تھا جس نے 80 سیٹس کو 83 فیصد کے ساتھ جیت لیا۔

کمپنی کے شریک بانی جین بیسٹی نے بتایا کہ انہیں اس مشین پر اعتماد ہے جس کو تیار کرنے میں کمپنی کو 5 سال لگے۔

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین نے اسے زبردست کامیابی قرار دیا۔

کمپنی کی ایک اور شریک بانی وریونق وینٹرز نے نوک کو نئی نسل کا اے آئی سسٹم قرار دیا جو اپنے فیصلوں کی وضاحت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button