تازہ ترینتحریکخبریں

ہمارے خاندان یا جماعت میں کوئی اختلاف نہیں، سب فیصلے میری مرضی سے ہوتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، جنہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں، پارٹی یا گھر میں تمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتا، کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے، نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا خاندان 50 سال سے پنجاب ہی نہیں پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button