تازہ ترینخبریںخواتینفن اور فنکار

مس یونیورس ہرناز کور نے بھی حجاب پر پابندی کیخلاف آواز بلند کر دی

بھارت میں 2021 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی ہرناز کور سندھو نے حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے آواز بلند کی ہے۔

ٹوئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس یونیورس ہرناز کور پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔

جب ان سے بھارت میں جاری حجاب تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو ہرناز کور نے کہا کہ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ ہمیشہ لڑکی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، حجاب کے معاملے میں بھی لڑکی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی جیسے جینا چاہتی ہے اسے جینے دیا جائے، اسے اپنے مقام تک پہنچنے دیا جائے، وہ اس کا پیغام ہے، اس کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں اسے مت کاٹا جائے، اگر کاٹنے ہیں تو اپنے آپ کے کاٹو۔ مس یونیورس کے اس جواب کے پر پریس کانفرنس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button