تازہ ترینخبریںکاروبار

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ ہو گیا

رمضان المبارک آتے ہی مہنگائی بڑھنے لگی، ہفتہ وار مہنگائی 1.10 فیصد اضافے سے 15.67 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 سستی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی بڑھنے لگی ہے، ہفتہ وار مہنگائی 1.10 فیصد اضافے سے 15.67 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 میں کمی ہوگئی، چکن، گھی، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، آلو، پیاز، دال ماش اور مونگ مہنگی ہوئیں جبکہ لہسن، ٹماٹر، انڈے، دہی، چینی، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ برائلر چکن 24 روپے مہنگا، اوسط قیمت 302 روپے ریکارڈ، کراچی اور کوئٹہ میں زندہ مرغی 350 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہی ہے، گزشتہ ہفتے گھی 5.15 روپے فی کلو اضافے سے اوسط 467 روپے تک پہنچ گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں گھی سب سے مہنگا 484 روپے فی کلو تک فروخت ہوا، 20 کلو گندم آٹے کا تھیلا 9 روپے اضافے سے  اوسطاً 1172 روپے تک پہنچ گیا، مختلف شہروں میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے سے 1500 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button