تازہ ترینخبریںکاروبار

سیاسی حالات معیشت کیلئےخطرہ، اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک رپورٹ

وزارت خزانہ نےماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معیشت5فیصد شرح نمو کی جانب مضبوطی سے بڑھ رہی ہے تاہم سیاسی حالات معیشت کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا دباؤ تاحال برقرارہے اور رواں ماہ مہنگائی ساڑھے9سے ساڑھے11 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ڈالر26.34 روپے مہنگا ہوا اور جولائی تا جنوری مالی خسارہ 1862 ارب روپے رہا،برآمدات میں28فیصداضافہ اورحجم20ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ درآمدات49 فیصد اضافے سے 47.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں6.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1 ارب25 کروڑ ڈالر رہی۔

اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک کے مطابق ٹیکس ریونیو میں30.4 فیصد اضافہ ہوا اور3802 ارب روپے جمع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button