تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اداکار ول سمتھ نے آسکر ایوارڈ جیت لیا، جیسیکا چیشٹین بہترین اداکارہ قرار

 معروف ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کو بہترین اداکار کاآسکر ایوارڈ دیا گیا، جیسیکاچیشٹین نے شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیل کے مطابق ول سمتھ کوفلم کنگ رچرڈمیں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازاگیا جبکہ جیسیکاچیشٹین کوفلم دی آئیزآف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری پرآسکرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہترین معاون اداکارکاآسکرایوارڈٹرائےکاٹسرنے حاصل کیا،
انہیںبہترین معاون اداکارکاایوارڈفلم کوڈامیں اداکاری پردیاگیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈآریاناڈیبوس نےجیتا جو فلم ویسٹ سائیڈسٹوری میں جاندار اداکاری پر دیا گیا۔ آسکر2022میں انکانٹوبہترین اینی میٹڈفلم قرارپائی، بہترین ڈائریکٹر کا آسکرایوارڈجین کیمپیئن نے جیت لیا۔
شو کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جس نے دیکھنے والوں کو پہلے حیران پھر پریشان کر دیا، بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتے والے ول سمتھ کو بیوی سے متعلق مذاق اتنا برا لگا کہ انہوں نے کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر آکر تھپڑ جڑ دیا،
دونوں سٹارز میں شدید تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button