تازہ ترینخبریںدنیا

طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازموں کو کام سے روک دیا

کابلٜ طالبان حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی لازمی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے سرکاری ملازموں کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔
اول وقت میں نماز کی ادائیگی کے حکم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لباس پہنیں جس میں لمبی ڈھیلی قمیص، ٹخنوں سے اونچی شلوار اور سر پر ٹوپی یا پگڑی شامل ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پشتو، فارسی اور ازبک زبان کے نیوز بلیٹنز کو افغانستان میں نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کا بھی کہنا ہے کہ انہیں بھی وقتی طور پر نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ خیز حالات کے دوران یہ افغانستان کے عوام کے لیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔
دوسری جانب جرمن خبر رساں ادارے نے افغانستان کے ایک میڈیا ادارے کے حوالے سے اطلاع دی کہ طالبان حکمرانوں نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکم کے بعد ایک امریکی ٹی وی کی نشریات کو بھی فی الوقت بند کرنے کا کہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button