تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہورٜ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک وِنڈیز، 3ون ڈے میچ 8، 10اور 12جون کو کھیلے جائیں گے،
سیریز میں شامل تینوں میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5جون کو اسلام آباد پہنچے گی، یہ تینوں میچ دسمبر 2021میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے،
کوویڈ کیسز سامنے آنے کے باعث اس وقت یہ میچ ملتوی کر دئیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button