تازہ ترینتحریکخبریں

ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، طارق بشیر کو بھی منا لیں گے

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور  چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری  سالک حسین نے پارٹی اور  خاندان میں اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کی تردید کردی۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ  ہماری جماعت اور فیملی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے اور مسلم لیگ ق میں  اختلافات سے متعلق خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب مونس الٰہی کا بھی  کہنا ہےکہ طارق بشیر چیمہ کو منالیں گے، طارق بشیر چیمہ پارٹی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

خیال رہےکہ پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش منظور کرلی ہے جس کی تصدیق مونس الٰہی نے بھی کردی ہے۔

ادھر  ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اطلاعات  ہیں کہ ان کی جانب سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کے بعد دیا گیا ہے جس کے بعد افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ  چوہدری برادران میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button