تازہ ترینخبریںپاکستان سے

تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو باضابطہ وزیراعلیٰ بنانے کا امکان

 سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو حکومت کی طرف سے وزارت اعلیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیاسی کمیٹی کی پنجاب کے بحران میں پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو باضابطہ وزیراعلیٰ بنانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی بنی گالہ پہنچ گئے جہاں پر ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد حکومت مشکل کا شکار ہے، حکومتی اتحادیوں کی بڑی تعداد کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آفرز دی جا رہی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو علی الاعلان ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو بڑی پیشکش دینی ہو گی۔

گزشتہ چند روز کے دوران مسلم لیگ ن ، ق لیگ ، جے یو آئی ف سمیت دیگر رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہے جبکہ پنجاب میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button