ویڈیو: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے فضائی مناظر
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے۔
اپنی پوسٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا!۔‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا، جس سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا
پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کیا اور عوام کے سامنے خط لہرادیا۔
عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کوئ پوچھے تو کہنا خان آیا تھا!@ImranKhanPTI@PTIofficial#عمران_تیرےجانثار_بےشمار#امربالمعروف_و_نہی_عن_المنکر#جاگ_اٹھا_ہے_سارا_پاکستان#IamImranKhanpic.twitter.com/h2lL65OpZC
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 27, 2022