
اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے گا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل ہوں گے۔
حکومتی ٹیم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گی۔
اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔
حکومتی کمیٹی اور چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملات، وفاق اور پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔