تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میں نے فلمی دنیا چھوڑ دی، یہ مجھے مذہب سے دور لے جا رہی تھی

بھارتی اداکارہ اناگھابھوسلے نے اپنے روحانی عقائد کی خاطر شوبزانڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا پراناگھا کے شوبزچھوڑنے کی خبریں زیرگردش تھیں جن کی اداکارہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔

ٹی وی شو انوپمامیں نندنی کے کردارسے شہرت حاصل کرنے والی اناگھا نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اس فیصلے کا بتاتے ہوئے تفصیلی نوٹ لکھا۔

ٹی وی شو کی پسندیدگی پراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے والی اناگھا نے لکھا، ‘ اگرآپ میں سےکچھ لوگ ابھی تک نہیں جانتے کہ میں باضابطہ طور پرفلم اور ٹی وی انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں، امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے کا احترام اور اس کی حمایت کریں گے’۔

شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے اناگھانے لکھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے مذہبی عقائد اورروحانی راستے پر چلنےکی وجہ سے لیا، ان کا کہنا ہے کہ ، ‘میں جانتی ہوں کہ شوق اورمِشن جاری رکھنا چاہیے لیکن جہاں آپکی ذات اورشعورمیں خرابی آرہی ہو توپھرہ راستہ چھوڑنا یا دور،ہونا بہترہے۔۔۔ میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ کو ایسی صورتحال یا لوگوں سے دورچلے جانا چاہیے جوکرشنا سے آپ کا فیصلہ بڑھارہے ہوں’۔

اناگھما کے مطابق، ‘ خدا ہمیشہ سے مجھ پرمہربان رہاہے ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انسانی پیدائش کی اصل وجہ جانیں کیونکہ بطور انسان ہم وہ واحد مخلوق ہیں جو خدا سے رابطے میں رہ سکتے ہیں اور وہ پیار سمجھ سکتے ہیں جو وہ ہمارے لیے رکھتا ہے، اسی لیے ہمیں سمجھنا چاہیے کہ انسان کی پیدائش دوسروں کی خدمت ، خدا سے پیاراور کرشنا کا شعور پھیلانے کے لیے ہے’۔

اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام پرواضح کیا کہ شوبزکی فیلڈ انہیں مذہبی عقائد سے دور لے جارہی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button