تازہ ترینخبریںپاکستان

جس کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گِرتا۔ پاکستان زندہ باد‘

مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے 3 اوباش لڑکوں کے حملے کے بعد پہلا ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے آج ٹوئٹر پر یومِ پاکستان کے موقع پر فِیلڈ میں نکلے ایک تصویر شیئر کی، اُن کے آس پاس دیگر افسران کو بھی کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ جس کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گِرتا۔ ساتھ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان زندہ باد‘ ، ’مانسہرہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک پر غازی کوٹ میں 3 افراد نے حملہ کیا، ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا، ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی ہیں، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔

تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کا بھی کہا، کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کا ہاتھ زخمی ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی ملک شیر کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان ملک عمران حیدر ولد ملک چاند پرویز سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد ، ملک محمد عتیق اور انیس خان کو گرفتار کر کے ملزمان کی گاڑی کی جامعہ تلاشی لی گئی، دوران تلاشی ملزمان کی گاڑی سے پستول ، رپیٹر ، میگزین اور شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button