تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

حلیمہ سلطان کی بولڈ ویڈیو دیکھ کر پاکستانی مداح آپے سے باہر ہو گئے

ترک اداکارہ اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کے حال ہی میں آنے والے خواتین کے ملبوسات کے اشتہار کو دیکھ کر ان کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور انہیں پیسوں کی خاطر اپنے جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

’حلیمہ سلطان‘ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر خواتین کے زیر جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر لوگ سیخ پا ہوگئے اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرا بلگچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا، جس میں وہ انتہائی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔

تشہیری ویڈیو میں ’حلیمہ سلطان‘ کو نیم عریاں لباس میں دیکھ کر جہاں ترکی کے مداح نالاں دکھائی دیے، وہیں پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے فوٹوشوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے دے ڈالے۔

ان کی پوسٹ پر بعض لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ ’حلیمہ سلطان‘ کی پوسٹ پر کون کون لوگ پاکستانی مداحوں کے کمنٹس پڑھنے آئے ہیں؟ جس پر متعدد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ پاکستانیوں کے کمنٹس اور مشورے ہی پڑھنے آئے ہیں۔

’حلیمہ سلطان‘ کی ویڈیو پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ’توبہ استغفار‘ کیا، وہیں اداکارہ کو پیسوں کی خاطر جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

بعض لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے میں ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کیا تھا، اس لیے انہیں اس طرح کا نیم عریاں لباس نہیں پہننا چاہیے تھا اور نہ ہی ایسے تشہیری مہم کا حصہ بننا چاہیے تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button