تازہ ترینخبریںدنیا سے

یوم پاکستان کی مناسبت سے جموں وکشمیر میں پوسٹرز چسپاں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر اور دوسرے علاقوں میں یوم پاکستان کی آمد کے موقع پر تہنیتی پیغامات کے ساتھ پوسٹرز چسپاں کردئیے گئے ہیں جو بدھ کو منایا جائے گا۔

یہ پوسٹر جموں و کشمیر تحریک آزادی، جموں و کشمیر مزاحمتی تحریک، کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں کشمیر جسٹس لیگ نے چسپاں کئے ہیں جن پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، وزیراعظم پاکستان عمران خان، بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کی تصاویر آویزاں ہیں اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی ہے۔

پوسٹرز پر، ایک قوم، ایک نعرہ، ایک منزل کے پیغامات درج ہیں، پوسٹرز پر تحریر ہے کہ بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد چاہتے ہیں اور حق خودارادیت کے منصفانہ نصب العین پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

پوسٹرز پر یہ بھی درج ہے کہ متحد ہونے اور بھارتی قبضیکیخلاف آواز اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔ اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ ملک کے عوام مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے کام جاری رکھیں گے کیونکہ مستحکم پاکستان خطے میں امن کی ضامن ہے۔

ادھر حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مسودے کے خلاف پنچایتی راج کے اداروں کے منتخب ارکان اور سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماوں نے جموں کے علاقے Akhnoor میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔

 رپورٹ کے مسودے کے مطابق مائرہ  منوریاں اور چوکی چورہ کی تحصیلیںKhour اسمبلی کے حلقے کا حصہ ہوں گی۔

 18 سرپنچوں اور سو سے زائد پنچوں کی قیادت میں تین سو کے قریب لوگ Akhnoor کے نئے پل کے قریب جمع ہوگئے اور انہوں نے جموں پونچھ ہائی وے بلاک کردی جس سے دو گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی، مظاہرین حلقہ بندی کمیشن کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button