
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
آذربائیجان کے وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات ، دوطرفہ امور پر بات چیت
آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے وزیراعظم عمران خان سے آج(پیر) اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت ، سیاحت اور عوامی سطح کے رابطوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ۔
وزیراعظم نے خصوصاً جموں وکشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے فعال رکن کے طورپر او آئی سی میں آذربائیجان کے کردار کی تعریف کی ۔
آذربائیجان کے وزیردفاع نے عمران خان کو اپنے ملک کے صدر کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ آذربائیجان کی مسلح افواج کا ایک خصوصی دستہ بدھ کو یوم پاکستان کی قومی پریڈ میں شرکت کرے گا۔