تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

برطانیہ کی 48 سالہ پڑ نانی بننے والی خاتون کون ہے؟

برطانیہ کی 30 سالہ خاتون نانی بن گئی، انہوں نے ملک کی کم عمر نانی کے طور پر اپنا اندراج بھی کرالیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون کیلی ہیلی صرف 30 سال کی تھیں جب ان کی 14 سالہ بیٹی اسکائی سالٹر نے اگست 2018ء میں بیٹے کو جنم دیا۔

کیلی ہیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر اسے محبت کے ساتھ مدد کی پیشکش کی، کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اتنی نوجوانی میں نانی بن جائیں گی۔

 مغربی لندن میں رہنے والی کیلی اب 33 سال کی ہیں جبکہ ان کی بیٹی 17 اور نواسہ 3 سال کا ہے، کیلی خود بھی 5 بچوں کی ماں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی کم عمر میں نانی بننے پر دوستوں کی جانب سے میرا مذاق بھی بنایا جاتا ہے، حتیٰ کہ میری 48 سالہ والدہ بھی اس عمر میں پڑ نانی بننے کیلئے تیار نہیں تھی۔

 بکنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی 5 بچوں کی والدہ نے بتایا کہ پہلے میں نانی کہلانا نہیں چاہتی تھی، لیکن اب میں اسے پسند کرنے لگی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button