تازہ ترینخبریںدنیا سے

حوثیوں کا خوف، سعودی عرب نے امریکہ سے پیٹریاٹ سسٹم حاصل کر لیا

امریکہ نے گذشتہ ماہ کثیر تعداد میں پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم بیٹریاں سعودی عرب بھیجی ہیں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی امریکی حکام کے امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے لئے جاری کردہ بیانات کے مطابق مذکورہ منتقلی گذشتہ ماہ کی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ریاض انتظامیہ ایک طویل عرصے سے واشنگٹن انتظامیہ سے، یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے خاص طور پر ڈرون اور میزائل حملوں کے مقابل، پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم طلب کر رہی تھی۔ اس طلب کو طویل پروٹوکول کاروائیوں کے بعد آخر کار اب پورا کیا جا سکا ہے۔

خبر میں سعودی عرب کو دی گئی بیٹریوں کی تعداد اور فراہمی کے وقت اور وصول کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button