تازہ ترینخبریںروشنی

فرانس میں امام مہدی علیہ السلام کے جلد ظہور کیلئے دعائیہ اجتماع

فرانس کے درالحکومت پیرس کے امام بار گاہ شاہ نجف میں جشنِ ظہور، امام زمانہ مہدی علیہ السلام کے جلد ظہور کے لیے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب سے پاکستان سے آنے والے داعی، اسلامک مبلغ، اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، سید ندیم عباس نقوی، سید کفائت حسین،  سید قیصر کاظمی، سید اقبال حیدر رضوی اور مولانا محمد تقی محمودی  نے خطاب کیا۔

داعی اسلامک مبلغ، اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں بس دو ہی فرقے ہیں ایک حسینیت اور دوسرا یزیدیت، اس کے علاوہ باقی کسی فرقے کی کوئی اہمیت نھیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ چاہے شیعہ ہو یا سنی حسینیت کا علمبردار ہے-

اسی طرح جو ظالم کا ساتھ دیتا ہے اور مظلوم کی داد رسی نہیں کرتا وہ چاہے شیعہ ہو یا سنی وہ یزیدیت کا پیروکار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر ملک بھر سے فرقہ بندی کو ختم کریں اور دنیا میں اسلام کو اس کی حقیقی روح میں پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کے پیروکاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امام محمد مہدی کے ظہور کی خوشبو محسوس کی جارہی ہے۔

داعی، اسلامک مبلغ، اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے  اس موقع  پر صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ سے اپنے مریدین کے ایک وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات بھی کی ۔

اس موقع پر دنیائے اسلام کی مشہور درگاہ خواجہ غریب نواز رحمتہ اللّٰہ علیہ کی طرف سے ماضی میں علا مہ شہنشاہ نقوی اور ڈاکٹر کمال شاہ کی دستار بندی کے ذکر کے ساتھ اجر رسالت ادا کرنے کے لیے اہل بیت کے مقام سے (اخلاق اور قانون کے دائرہ میں رہ کر) دنیا کو روشناس کرنے کا بھی ذکر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button