تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

7 اراکین واپس آگئے اور اتحادیوں کا بھی فیصلہ چند دن یا 24 گھنٹوں میں آجائے گا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ہونے والے 7 اراکین ہمارے پاس واپس آگئے ہیں اور اتحادیوں سے بھی ہمیں امید ہے کہ ان کا بھی فیصلہ چند دن یا 24 گھنٹوں میں ہی آجائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے پرویز خٹک اور میری بھی بات ہوئی تھی، انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ حتمی فیصلہ ہماری مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ شطرنج بھی ہمارے پاس ہے، چالیں بھی ہمارے پاس ہیں اور مستقبل بھی ہمارے پاس ہے، یہ لوگ جو بادشاہ کو گرانے نکلے تھے ان کو پتا ہی نہیں تھا کہ راستے میں کتنی مشکلات آنی ہیں، ان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ جانا کدھر ہے، انہیں اندازہ نہیں ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری خواہش ہے کہ اجلاس جلدی بلایا جائے تاکہ یہ معاملہ ختم ہو اور دوبارہ ملکی معیشت کی جانب توجہ دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ احتجاج ہمارا حق ہے لیکن پرتشدد رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پہلے کہیں جارہی تھی، نہ اب کہیں جارہی ہے اور نہ اس کے بعد کہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل پورے پاکستان میں جو پرامن احتجاج ہوا ہم اسے سراہتے ہیں، امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہمارے معاشرے کی بنیاد ہے، اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی چوک میں ہمارے جلسے کا عنوان ’امر بالمعروف‘ یعنی نیکی کی تلقین ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button